کرونا وائرس :آرمی چیف کا زبردست اعلان
07 May 2020 (21:32) 2020-05-07

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد تک پہنچ کر انہیں سہولت دی جائے گی، پاک فوج ایل او سی پر بے گناہ شہریوں کا تحفظ ،مادر وطن کا دفاع یقینی بنائے گی ۔

جمعرا ت کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوہاٹ کا دورہ کیا، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور پاک افغان بارڈر کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرونا ریلیف سرگرمیوں میں مصروف جوانوں سے ملاقات کی اور جوانوں کے بلند حوصلے اور عزم کو سراہا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوہاٹ میں کووڈ سینٹر کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج ، کورونا کی وبا سے بچا ﺅسکے لیے دیگر اداروں سے تعاون کرتی رہے گی، کرونا سے متاثرہ افراد تک پہنچ کر ان کی مدد جاری رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف نے ایل او سی کا دورہ کیا تھا، پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارتی اشتعال انگیزیاں خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں، قابض بھارتی فوج کا کشمیریوں پر ظلم قبول نہیں، آزادکشمیر کی شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا برداشت نہیں کرسکتے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ایل او سی پر بے گناہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے گی، ہر قیمت پر مادر وطن کا دفاع یقینی بنائیں گے۔


ای پیپر