قادیانی نواز وفاقی وزراء بے نقاب ۔۔۔!
07 May 2020 (17:09) 2020-05-07

اسلام آباد: قادیانی اسلام کے بھی دشمن ہیں اور پاکستان کے بھی دشمن ہیں۔ حکومت ختم نبوت کے دشمنوں کو لگام دے،اْن 5، 6 قادیانی نواز وفاقی وزراء کو بے نقاب کیا جائے جنہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاسوں میں احمدیوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے کی حمایت کی تھی ،اْن وزراء کو فی الفور وزارتوں سے ہٹایا جائے۔

ان خیالات کا اظہاراہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر راشد شیخ نے قادیانیوں کوقومی اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے کی منظوری کے حوالے سے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ میٹنگ کے منٹس میں احمدیوں سے متعلق کس نے تبدیلی کی اور وہ کونسے وزراء ہیں جنہوں نے قادیانیوں کی حمایت کرتے ہوئے انہیں کمیشن میں شامل کرنے کی حمایت کیں؟اہل حدیث ختم نبوت کے چوکیدار ہیں۔

خدارا اپنی سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا امتی ہو کر ختم نبوت پر ایمان رکھنے والا مسلمان ہو کر سوچیں۔راشد شیخ نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمیں اپنی جان سے بھی بڑھ کر مقدم ہے ، ملک میں بڑھتی ہوئی قادیانیت پروری سراسر ملکی مفاد کے خلاف ہے۔ اہل حدیث یوتھ فورس کے نوجوان مرتے دم تک ختم نبوت کی چوکھٹ کی چوکیداری کا فریضہ سرانجام دیتے رہینگے۔


ای پیپر