file photo

طلبہ کو گزشتہ سال کے رزلٹ کی بنیاد پر پروموٹ کیا جائے گا:وزیر تعلیم شفقت محمود
07 May 2020 (16:14) 2020-05-07

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے، تمام بورڈ کے امتحانات کینسل کئے گئے ہیں اور طلبہ کو گزشتہ سال کے رزلٹ کی بنیاد پر پروموٹ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں جاری لاک ڈاؤں کو ہفتے سے ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اجلاس میں ملک سے لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے بڑھنے کا خطرہ اب بھی موجود ہے لیکن اس سے نمٹنے کیلئے عوام کو حکومت کا ساتھ دینا ہو گا۔ اس حوالے سے عوام ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

اجلاس میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند رکھنے پر اتفاق ہوا جبکہ کاروباری مراکز کھولنے کے لئے ایس او پیز کی بھی منظوری دی گئی۔


ای پیپر