file photo

وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کو ہفتے سے ختم کرنے کا اعلان کر دیا
07 May 2020 (15:37) 2020-05-07

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک میں جاری لاک ڈاؤں کو ہفتے سے ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اجلاس میں ملک سے لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے بڑھنے کا خطرہ اب بھی موجود ہے لیکن اس سے نمٹنے کیلئے عوام کو حکومت کا ساتھ دینا ہو گا۔ اس حوالے سے عوام ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

اجلاس میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند رکھنے پر اتفاق ہوا، کاروباری مراکز کھولنے کے لئے ایس او پیز کی بھی منظوری دی گئی۔ تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ۔


ای پیپر