file photo

مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں مارا جاتا ہے: عائشہ فاروقی
07 May 2020 (15:09) 2020-05-07

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں مارا جاتا ہے۔

میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ شہید کشمیریوں کی لاشیں بھی ورثا کے حوالے نہیں کی جا رہیں اور احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر گولیاں برسائی جاتی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم مسلسل جاری ہیں، بھارت ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا، عالمی برادری اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو قراردادوں کے مطابق حل کرائے۔

ادھر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا، پاکستانی سفارتخانے بیرون ملک پاکستانیوں سے مکمل رابطے میں ہیں۔


ای پیپر