عائزہ خان نے فلموں میں کام نہ کرنے کی حیران کن وجہ بتا دی
07 May 2020 (13:14) 2020-05-07

اسلام آباد : اداکارہ عائزہ خان نے فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

انہوں نے ایک شو کے دوران کہا کہ انہیں کمرشل فلمیں پسند ہیں لیکن چولی لہنگا پہن کر ڈانس کرنے والی فلیمں بالکل بھی نہیں کرسکتی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں بالی وڈ سے 2 فلموں کی آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے مسترد کردی کیونکہ جوکام وہ اپنے ملک کے لوگوں کے سامنے نہیں کر سکتی ہیں وہ کسی دوسرے ملک میں کیسے کرسکتی ہیں۔

اداکارہ ڈرامہ ”مہر پوش“ میں دانش تیمور کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں ۔


ای پیپر