فائل فوٹو

دنیا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار سے بڑھ گئی
07 May 2020 (12:09) 2020-05-07

نیویارک: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار سے بڑھ گئی، 38 لاکھ ساڑھے 23 ہزار سے زائد متاثر ہوئے جبکہ 13 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

24 گھنٹے کے دوران امریکا میں مزید 2528 افراد ہلاک، تعداد 74 ہزار 799 ہو گئی۔ برطانیہ میں 649، برازیل 667، اٹلی 369، بیلجیئم 323، جرمنی میں 282 اموات رپورٹ ہوئیں، اسپین میں 244، میکسیکو 236، کینیڈا 189، ایران 78 اور ترکی میں 64 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

سعودی عرب میں کورونا سے مزید 9 افراد جان سے گئے، جبکہ بھارت میں کورونا سے مزید 92 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 785 ہوچکی ہے۔


ای پیپر