ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 38 افراد جان کی بازی ہار گئے
07 May 2020 (12:02) 2020-05-07

لاہور: ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 38 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد 564 ہوگئی۔ ایک ہزار 523 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، متاثرہ افراد کی تعداد 24 ہزار 73 سے بڑھ گئی، جبکہ 6 ہزار 464 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پنجاب میں 9 ہزار 77 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے، سندھ میں 8 ہزار 640 کیس رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا 3 ہزار 712 اور بلوچستان میں ایک ہزار 495 افراد وائرس سے متاثر ہوئے، اسلام آباد میں 521، گلگت بلتستان 388 اور آزاد کشمیر میں 76 مریض زیرعلاج ہیں۔


ای پیپر