نواز شریف نے خود کو جیل حکام کے حوالے نہ کیا ۔۔۔بریکنگ نیوز
07 May 2019 (20:17) 2019-05-07

لاہور: میاں نواز شریف نے مقررہ وقت میں خود کو جیل حکام کے حوالے نہیں کیا، جیل پولیس سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے لئے رائیونڈ پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کو جیل منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں، کوٹ لکھپت جیل کا عملہ جاتی امرا میں موجود ہے۔ اس وقت جیل پولیس نواز شریف کے گھرسے باہر آنے کا انتظار کر رہی ہے، اطلاعات کے مطابق ن لیگ میاں نواز شریف کو جلوس کی صورت جیل لے جانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کارکنوں کی بڑی تعداد جاتی امرا کے باہر موجود ہے، حالات کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کردی گئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی موجود ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد سے اظہار یک جہتی کے لئے پارٹی رہنما اور کارکنوں کی جاتی امرا آمد جاری ہے،ذرائع کے مطابق مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی نواز شریف کے ہمراہ ان کی گاڑی میں موجود ہونگے ۔


ای پیپر