تھپڑوں ،جوتوں کے بعد وزیرا عظم کو انڈا پڑ گیا
07 May 2019 (19:33) 2019-05-07

نیو ساﺅتھ ویلز :آسٹریلوی سینیٹر فریزر کے بعد آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن بھی انڈے کھانے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

صرف بھارت اور پاکستان ہی نہیں دنیا کے دیگر ممالک میں بھی انتخابی سرگرمیاں اور مہم دلچسپ واقعات سے بھری ہوتی ہیں، اور ایسا ہی کچھ آسٹریلوی انتخابی مہم کے دوران ہوا، جب احتجاج کرنے والی خاتون نے اپنے وزیراعظم اسکاٹ مورریسن کے سر پر انڈہ پھوڑنے کی کوشش کی، تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکیں اور انہیں بروقت حملہ کرنے سے روک دیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ مورریسن نیو ساوتھ ویلز میں اٹھارہ مئی کے انتخابات سے قبل ہونے والی خواتین کی تقریب میں موجود تھے۔خاتون نے اسکاٹ مورریسن کے عقب سے آکر ان کے سر پر انڈے کا تڑکا لگانا چاہا۔ تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکیں اور اسکاٹ کی حفاظت پر مامور گارڈ نے فورا خاتون کو وہاں سے پکڑ کر پیچھے ہٹا دیا۔

نیو ساوتھ ویلز پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے پچیس سالہ خاتون کو حراست میں لے لیا ہے، تاہم اس بات کی کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آسکی کہ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا یا نہیں۔


ای پیپر