پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد ہائیکورٹ نے ایکشن لے لیا ،اہم خبر
07 May 2019 (17:33) 2019-05-07

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کےخلاف درخواست پر وزارت پٹرولیم ، وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست مولوی اقبال حیدر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست گزار کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں کی اضافے کے باعث ملک میں مہنگائی کاطوفان آگیا ہے جبکہ درخواست زیرسماعت ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جوکہ آزاد عدلیہ سے ٹکراو کے مترادف ہے.

قیمتوں میں اضافے سے پہلے عدالت کو اعتماد میں تو لیا جاتا تو بہتر ہوتا۔اس موقع پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دئیے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ حکومت کا پالیسی میٹر ہوسکتا ہے مگر ہم نے ایک ماہ قبل بھی نوٹس جاری کیا تھا، جواب جمع نہیں کرایاگیا۔جسٹس محمد علی نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ہدایت دی کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا طریقہ کار عدالت میں پیش کیا جائے اور آئندہ سماعت پر ہر صورت جواب جمع کرایا جائے۔بعد ازاں کیس کی سماعت سولہ مئی تک ملتوی کردی گئی۔


ای پیپر