اسد عمر کی عمران خان سے ملاقات ،کونسی اہم وزارت دئیے جانے کا امکان ہے ؟اہم انکشاف
07 May 2019 (17:28) 2019-05-07

اسلام آباد : اسد عمر کی وزیر اعظم عمران خان نے سے اہم ملاقات ،ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں اسد عمر کو دوبارہ کابینہ میں شمولیت کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش کی جائیگی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ کی استعفیٰ کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے سے یہ پہلی ملاقات ہے ،ذرائع کے مطابق ممکن ہے اسد عمر دوبارہ کابینہ میں شمولیت اختیار کر لیں ،اب اسد عمر کو کونسی وزارت دی جا سکتی ہے اب تک صرف قیاس آرائیاں کی جا تی رہی ہیں .

واضح رہے اس سلسلے میں شیخ رشید ،شاہ محمود قریشی متعدد بار یہ کہہ چکے ہیں کہ اسد عمر ایک انہتائی محنتی انسان ہیں ،ایسے لوگوں کو کابینہ کا حصہ رہنا چاہیے اور شیخ رشید نے مختلف پروگراموں میں واضح کہا تھا کہ میری پوری کوشش ہے کہ اسد عمر دوبارہ کابینہ میں شامل ہو ں اور اس سلسلے میں خود عمران خان سے بات بھی کرونگا ۔

ذرائع کے مطابق اسد عمر کو اس دفعہ وزیر اطلاعات بنائے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہاہے ۔


ای پیپر