Photo Credit Yahoo

افغانستان میں اتحادی افواج کی بمباری ،42 جنگجو ہلاک،24 زخمی
07 مئی 2018 (21:47)

کابل: افغانستان میں اتحادی افواج کی بمباری سے 42 جنگجو ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے، فضائی کارروائی افغان نیشنل آرمی، افغان ایئرفورس اور نیٹو افواج نے حصہ لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں اتحادی افواج کی بمباری میں 42 جنگجو ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے ہیں۔

افغانستان میں اتحادی افواج نے فضائی بمباری میں طالبان اور داعش جنگجوﺅں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 42 جنگجو ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے ہیں۔اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر کو بھی تباہ کردیا گیا۔ فضائی کارروائی افغان نیشنل آرمی، افغان ایئرفورس اور نیٹو افواج نے مشترکہ طور پر کی ۔

افغانستان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائیوں کے دوران صوبہ ارزگان میں 18، قندھار کے ضلع معروف میں 9، ضلع فریاب میں 3 اور شمالی صوبے زابل میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔بری فوج نے علاقے کو کلیئر کروا لیا ہے۔


ای پیپر