Photo Credit Yahoo

 ہم سیاسی تشدد پر یقین نہیں رکھتے امن کے متلاشی ہیں،فواد چوہدری
07 مئی 2018 (19:07) 2018-05-07

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم سیاسی تشدد پر یقین نہیں رکھتے ، ہم امن کے متلاشی ہیں، ہم نے امن کا پیغام دیا ہے،اگر انتخابی مہم مناسب طریقے سے آگے نہیں چلے گی تو اس سے سیاسی عمل آگے نہیں چل سکتا جبکہ ابرار الحق نے کہا کہ ہم عمران خان کی جانب سے احسن اقبال کےلئے محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں ،یہ جمہوریت کا حسن ہے جس میں اپنی غلطیوں پر نظرہوتی ہے، اللہ کا شکر ے کہ احسن اقبال کی زندگی بچ گئی۔

پیر کو وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے میڈیا سے گفتگو کی، فواد چوہدری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سیاست آگے بڑھے، ہم امن کے متلاشی ہیں، ہم نے امن کا پیغام دیا ہے، انتخابی مہم کا پر امن ہونا ضروری ہے، اس واقعہ سے سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں میں سراسیمگی دوڑ گئی ہے، اگر انتخابی مہم مناسب طریقے سے آگے نہیں چلے گی تو اس سے سیاسی عمل آگے نہیں چل سکتا، ہم سیاسی تشدد پر یقین نہیں رکھتے ۔ ابرار الحق نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے احسن اقبال کےلئے محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں اور ان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ہے.

ہمیں سیاسی کارکنوں کو امن کا پیغام دینا ہے تا کہ آئندہ اس قسم کے پیغامات سے بچا جا سکے، سیاست میں اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کی جا سکتی ہے، یہ جمہوریت کا حسن ہے جس میں اپنی غلطیوں پر نظرہوتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات پر امن ماحول میں ہوں، تحریک انصاف تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ے کہ احسن اقبال کی زندگی بچ گئی، ہم پر امن ماحول میں انتخابات چاہتے ہیں۔


ای پیپر