سعودی عرب میں مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ تک حرمین ٹرین سروس چلے گی
07 مئی 2018 (18:20)


مکہ المکرمہ : سعودی عرب میں مکہ مکرمہ گورنریٹ نے اپنی ویب سائٹ پر اعلان کیا ہے کہ رواں سال مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کیلئے حرمین ٹرین ستمبر میں چلائی جائے گی ۔


تفصیلات کے مطابق رواں سال مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کیلئے 300 کلومیٹر فی گھنٹہ چلنے والی حرمین ٹرین ستمبر میں چلائی جائے گی ، باقاعدہ افتتاح سے قبل ہر پہلو سے حرمین ٹرین کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔ ہر ہفتے کے آخر میں اس کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ ٹرین کے عہدیدار اور کارکن اس کے مسافر ہوں گے۔ پبلک انو یسٹمنٹ فنڈ نے حرمین ٹرین منصوبے کے فنڈ فراہم کئے ہیں۔


اس کا مقصد داخلی و خارجی حجاج کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مواصلات کی نت نئی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ اس کی بدولت جدہ اور مقدس شہروں کے درمیان سڑکوں پر دبائو اور رش کم ہو گا۔ مسافر آسانی سے کم وقت میں اپنا سفر طے کر سکیں گے۔ ماحول کو گاڑیوں کی آلودگی سے بھی بچا جا سکے گا ۔


ای پیپر