ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ ، ایک شہید دو زخمی
سورس:   File photo
07 مارچ 2021 (23:52) 2021-03-07

اسلام آباد، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی  ہوگئے 

فائرنگ کا واقعہ سیکٹر جی 13 میں پیش آیا ۔ جہاں پرپولیس نے دوموٹرسائیکل سواروں کو روکا تو انہوں نے اچانک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی ۔ 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں ایک انسپکٹر اور دو کانسٹیبل ہیں ۔ پولیس نے زخمی پولیس اہلکار وں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں  علاقے  کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔ بہت جلد 

ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ 


ای پیپر