سیکورٹی فورسز کا وزیر ستان میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
سورس:   File photo
07 مارچ 2021 (22:11) 2021-03-07

اسلام آباد : سکیورٹی فورسز نے شمالی، جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر  کے مطابق آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارےگئے۔ آپریشن دتہ خیل، زوئیدہ میں کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگردوں میں دہشتگرد کمانڈر عبد الآدم ، مولوی محبوب  اور میر سالم شامل ہیں۔ ہلاک دہشتگرد عبدالادم زیب عرف ڈنگ کا تعلق ٹی ٹی پی بسم اللہ گروپ سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  عبدالآدم سیکیورٹی فورسزکیخلاف 20سےزائدکارروائیوں میں ملوث تھا ۔دہشتگردکمانڈرمولوی محبوب،میرسلام کاتعلق سجناگروپ سےتھا۔


ای پیپر