سینیٹ الیکشن میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں ، چوہدری شجاعت کا بلاول بھٹو کو واضع جواب
سورس:   File photo
07 مارچ 2021 (20:11) 2021-03-07

لاہور, مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے بلاول بھٹو کو صاف انکار کردیا 

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے لئے ان کے گھر پہنچے ۔ 

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری شجاعت حسین او ر چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی حمایت کی درخواست کی تھی ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری برادران نےچیئرمین سینیٹ کےالیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی حمایت سے معذرت کرلی ہے ۔چودھری شجاعت حسین نے واضع طورپر  کہا کہ ہم  حکومتی اتحادی ہیں،حکومت کوپہلےہی یقین دہانی کراچکےہیں۔ ہماراشیوہ نہیں کہ کسی سےایساوعدہ کریں جوہمارےاصولوں کےخلاف ہو۔ بلاول بھٹو زرداری ہمارے گھر آئے ہیں ہم ان کی عزت کرتے ہیں۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ بلاول بھٹو زردری ہمارے لئے قابل احترام ہیں لیکن ہمارا شیوہ نہیں کہ کسی سے وعدہ کریں اور پھر اس کو پورا نہ کریں ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر آصف زرداری کا خصوصی پیغام چودھری برادران تک بھی پہنچایا۔

 ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی ،سینیٹ انتخابات، چیئرمین سینیٹ کا انتخاب اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے چودھری شجاعت کی خیریت بھی دریافت کی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز سے بھی ملاقات کی اور ان سے یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ کے الیکشن میں حمایت کی اپیل کی جس پر حمزہ شہباز نے ان کو سینیٹ کے الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔ 


ای پیپر