چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی سے ملاقات کی
سورس:   File photo
07 مارچ 2021 (18:14) 2021-03-07

 لاہور، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی سے ملاقات کی  

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق دریافت کیا ۔ ملاقات میں سالک حسین، مونس الٰہی اوردیگر بھی شریک تھے ۔ 

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ق لیگ کے رہنما اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں یوسف رضاگیلانی کے لئے حمایت مانگی ۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوز رداری نے اس سے قبل لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف کے ظہرانے میں شرکت کی۔


ای پیپر