Important, consultative meeting, PML-N, Islamabad, Maryam Nawaz
07 مارچ 2021 (15:11) 2021-03-07

لاہور: اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے ، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سمیت دیگر پارٹی رہنما جلاس میں شریک ہیں ۔

اجلاس میں لانگ مارچ ، پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے موقف کے حوالے سے لائحہ عمل زیر غور ہیں ، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد سمیت سیاسی امور پر مشاورت کی جا رہی ہے ۔

اس کے علاوہ اجلاس میں گزشتہ روز لیگی رہنماؤں کے ساتھ پی ٹی آئی کارکنوں کی بدسلوکی کی مذمت بھی کی گئی ۔

اس موقع پر جاوید لطیف نے کہا کہ کل کا واقعہ قابل افسوس ہے جس کی پُرزور مذمت کرتا ہوں ، حکومت عوام کو سول نافرمانی کی طرف لے جانا چاہتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ہونا تھا اسے ن لیگ کی لیڈر شپ سے جوڑنا درست نہیں ، عمران خان کی پہلے دن سے یہی سوچ ہے اسی لئے سول نافرمانی کی بات کرتا تھا ۔

دوسری جانب سینیٹ چیئرمین شپ کیلئے حکمران جماعت کے سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز ، پی ٹی آئی کے وفد کی وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں ولی باغ چارسدہ آمد ۔

وفد کی مرکزی سینئر نائب صدر اے این پی امیر حیدر خان ہوتی سے ملاقات ، وفد کی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین اور صدر ایمل ولی خان سے بھی ملاقات ۔

حکومتی وفد کے ساتھ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور دیگر موجود ہیں ، اے این پی کے نومنتخب سینیٹر ارباب فاروق کاسی اور صوبائی وزیر زراعت بلوچستان انجینئر زمرک خان اچکزئی بھی موجود تھے ۔

پی ٹی آئی وفد نے سینیٹ چیئرمین شپ کیلئے صادق سنجرانی کیلئے تعاون مانگ لیا جس پر اے این پی قائدین نے کہا کہ پارٹی مشاورت کے بعد ہی ووٹ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔


ای پیپر