PTI delegation, ANP leaders, help, Senate chairmanship, Sadiq Sanjrani
07 مارچ 2021 (14:24) 2021-03-07

پشاور : سینیٹ چیئرمین شپ کیلئے حکمران جماعت کے سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز ، پی ٹی آئی کے وفد کی وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں ولی باغ چارسدہ آمد ۔

وفد کی مرکزی سینئر نائب صدر اے این پی امیر حیدر خان ہوتی سے ملاقات ، وفد کی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین اور صدر ایمل ولی خان سے بھی ملاقات ۔

حکومتی وفد کے ساتھ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور دیگر موجود ہیں ، اے این پی کے نومنتخب سینیٹر ارباب فاروق کاسی اور صوبائی وزیر زراعت بلوچستان انجینئر زمرک خان اچکزئی بھی موجود تھے ۔

پی ٹی آئی وفد نے سینیٹ چیئرمین شپ کیلئے صادق سنجرانی کیلئے تعاون مانگ لیا جس پر اے این پی قائدین نے کہا کہ پارٹی مشاورت کے بعد ہی ووٹ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کی شرکت ۔ رہنما مسلم لیگ ن امیر مقام اور رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف سمیت اہم رہنما پہنچ گئے ۔

اس موقع پر جاوید لطیف نے کہا کہ کل کا واقعہ قابل افسوس ہے جس کی پُرزور مذمت کرتا ہوں ، حکومت عوام کو سول نافرمانی کی طرف لے جانا چاہتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ہونا تھا اسے ن لیگ کی لیڈر شپ سے جوڑنا درست نہیں ، عمران خان کی پہلے دن سے یہی سوچ ہے اسی لئے سول نافرمانی کی بات کرتا تھا ۔


ای پیپر