ایران میں کرونا وائرس خطرنا ک صورتحال اختیار کر گیا ،رکن پارلیمنٹ جاں بحق
07 مارچ 2020 (17:44) 2020-03-07

ایران : کرونا وائرس جہاں اس وقت پوری دنیا میںاپنے پنجے گاڑھ رہا ہے وہیں اس نے ایران میں زبردست تباہی پھیلائی ہو ئی ہے ، ایران میں کورونا وائرس سے خاتون رکن پارلیمنٹ سمیت مزید 21 افراد جاں بحق ہوگئےہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کی رکن 55 سالہ فاطمی رہبر چند روز سے کورونا وائرس میں مبتلا تھیں جن کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ایرانی میڈیا کی جانب سے بھی کی گئی ہے، ایران میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والی یہ دوسری سرکاری شخصیت ہیں، اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر بھی کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ممبر پارلیمنٹ کی ہلاکت اس بات کو ظاہر کرتی ہےکہ ایران میں کورونا وائرس تیزی سے سرکاری اداروں میں بھی پھیل رہا ہے۔


ای پیپر