شہزادہ ہیر ی کی ملکہ برطانیہ کسیاتھ ناراضگی ،ملکہ برطانیہ پر اچانک محل کے دروازے بند
07 مارچ 2020 (17:13) 2020-03-07

برمنگھم : ملکہ برطانیہ اور شہزادہ ہیر ی کے درمیان نامناسب رویے کے بعد گزشتہ روز ایک افسوسناک واقعہ خبروں کی زینت بنا رہا ،جس میں ملکہ برطانیہ پر کچھ لمحوں کیلئے محل کے دروازے بند رہے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ کی گاڑی ڈرائیو وے میں داخل ہوئی تو محل کے دروازے کھولے ہی نہیں جا سکے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملکہ کی خاتون محافظ نے گاڑی سے اتر کر لکڑی کا دروازہ کھولنے کی ناکام کوشش بھی کی،محل کے باہر ایک منٹ کا انتظار کرنے کے بعد ملکہ کو دوسرے دروازے پر جانا پڑا۔

تاہم ملکہ کی گاڑی مڑتے ہی محل کا خودکار نظام سے چلنے والا دروازہ کھل گیا جس کے بعد ملکہ لوٹ آئیں۔واضح رہے کہ شاہی خاندان اس وقت شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کی وجہ سے خبروں کی زد میں ہے۔


ای پیپر