حکومت نے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کاا علان کر دیا
07 مارچ 2020 (16:57) 2020-03-07

کراچی: پندرہ مارچ تک کی تعطیلات دینے کے بعد حکومت نے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں نئے تعلیمی سال اور گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جا ری کر دیا ہے

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں سٹیرنگ کمیٹی کی جانب سے سکولوں میں نئے سال اور گرمیوں کی تعطیلات کے حوالے سے معاملات کو زیر بحث لایا گیا ۔

سٹیرنگ کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں کا نیا تعلیمی سال 11 اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید فیصلہ کیا گیا ہے کہ سکول کے بچوں کے لئے موسم گرما کی چھٹیوں 20 مئی سے 20 جولائی تک دی جائیں گی ۔ اس حوالے سے سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ تعلیمی سال یکم اپریل سے ہی شروع ہوگا تاہم رمضان المبارک کو جواز بنا کر چھٹیاں آگے نہیں ہونی چاہیے۔


ای پیپر