کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا میچ بے نتیجہ ختم
07 مارچ 2020 (00:01) 2020-03-07

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

پاکستان سپر لیگ کا 19واں میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری تھا، کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا او ر ملتان نے 17 اووز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔

مسلسل بارش کی وجہ سے میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ میچ ختم ہوا تو شاہد آفریدی 17 گیندوں پر 35 اور سہیل تنویر 10 رنز پر کھیل رہے تھے، ملتان سلطانز اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے۔ اس نے اب تک 6 میچ کھیلے جس میں ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ چار میں اسے کامیابی حاصل ہوئی اور اس کے 9 پوائنٹس ہیں۔


ای پیپر