Image Source : Twitter

سلمان خان نے مودی کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا دیدیا
07 مارچ 2019 (23:24) 2019-03-07

نئی دہلی :بھارتی الیکشن سے قبل انتہاپسند وزیر اعظم مودی کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی ،جہاں مودی نے کشمیر میں اپنے ہی فوجیوںکو اپنی کامیابی کیلئے بھینٹ چڑھایا وہاں پاکستان سے دشمنی مول لے کر آئندہ الیکشن میں اپنی شکست کو مزید ہوا دیدی ،بھارتی حکمران جماعت کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب میڈیا میں یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ بہت جلد بالی ووڈ کے ہیرو دبنگ خان سلمان کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھوپال میں مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے کچھ ایسے ہی اشارے دیے ہیں ہیں لیکن صاف صاف کچھ نہیں کہا،ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان اپریل میں 18 دن تک مدھیہ پردیش میں رہیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان الیکشن لڑ بھی سکتے ہیں یا پھر کانگریس کیلئے مہم بھی چلا سکتے ہیں۔

دوسری جانب یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ سلمان خان سیاست میں حصہ لینے نہیں بلکہ مدھیہ پردیش میں سیاحت اور ثقافتی ورثے کے فروغ کیلئے ریاست میں قیام کریں گے،خیال رہے کہ بھارت میں عام انتخابات اپریل مئی 2019 کے دوران ہوں گے اور وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی ان انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔

تاہم اپوزیشن جماعت کانگریس نے بی جے پی کو ٹف ٹائم دیا ہوا ہے اور پاک بھارت موجودہ کشیدگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے مطالبہ کیا ہے کہ رافیل طیاروں کے متنازع معاہدے اور دستاویزات کی چوری کی تحقیقات وزیراعظم نریندر مودی سے کی جائے۔


ای پیپر