ماورا حسین بی اے پاس ہو گئیں
07 مارچ 2019 (15:16) 2019-03-07

کراچی: اداکارہ ماورا حسین نے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرلی۔انہوں نے اپنی زندگی کے خوشی بھرے لمحات کو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہمیشہ اپنا سر جھکا کر رکھیں اور محنت کریں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماورا حسین نے حال ہی میں اسکول آف لندن سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔  سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے اپنے لیے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے اساتذہ کا بھی شکریہ اداکرنا چاہوں گی جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا۔

ماورا نے اس موقع پر اپنے والدین کے ساتھ بھی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا میرے والدین کی آنکھوں میں آج کے دن جو چمک، خوشی اور جذبات ہیں آج سے پہلے میں نے کبھی ان کی آنکھوں میں محسوس نہیں کیے تھے میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اپنے والدین کو فخر محسوس کرانے کا موقع ملا۔


ای پیپر