فوٹو بشکریہ فیس بک

پاک بھارت کشیدگی، چینی نائب وزیر خارجہ کی سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقات
07 مارچ 2019 (10:49) 2019-03-07

اسلام آباد: پاکستان کے دورے پر آئے چینی نائب وزیر خارجہ کانگ شوآن یو نے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

پاکستان کے دورے پر آئے چینی نائب وزیرخارجہ کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں۔ اسلام آباد میں کانگ شوآن یو نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بیٹھک جمائی، چینی نائب وزیرخارجہ نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ پاکستان نے بھی چین کی غیرمتزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور چینی نائب وزیرخارجہ کو بھارت سے تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے سے حل کرنے کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔

مہمان نائب وزیرخارجہ کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات ہوئی، جی ایچ کیو میں ہونے والی میٹنگ میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی، باہمی تعاون اور پاک بھارت صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ای پیپر