فلم’’زیرو‘‘ کے سیٹ سے کترینہ کیف کی تصاویر لیک
07 مارچ 2018 (21:20)


ممبئی :بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم زیرو کے سیٹ سے اداکارہ کترینہ کیف کی تصاویر لیک ہوگئیں۔


تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار اور فلم ساز فلموں کی دلچسپی اور جستجو بڑھانے کے حوالے سے بڑی احتیاط سے کام لیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ فلم کی ریلیز سے قبل ہر کردار اور فلم کی کہانی کو راز رکھتے ہیں لیکن شاہ رخ خان کی فلم زیرو کے سیٹ سے کترینہ کیف کی تصاویر لیک ہو گئیں۔ فلم زیرو کے سیٹ سے کترینہ کیف کی لیک ہونی والی تصاویر میں اداکارہ ہاتھوں میں چوڑیاں ،ماتھے پر بندیا اور حسین کرتے میں ملبوس نظر آرہی ہیں جو بظاہر دیکھنے میں دلہن کی شوٹ کا سین معلوم ہوتا ہے۔


دوسری جانب فلم کے ہدایت کار انند رائے نے فلم کے حوالے سے کہا ہے کہ فلم زیرو میں کترینہ شاہ رخ کے بجائے ابھے دیول کے ساتھ رومانس کریں گی جوکہ نہ صرف کترینہ بلکہ ابھے دیول کے مداحوں کے لیے بھی اچھی خبر ہے۔


ای پیپر