دیپکا پڈکون اور رنویر سنگھ نے شادی کا فیصلہ کرلیا
07 مارچ 2018 (21:07) 2018-03-07

ممبئی :بالی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ آئندہ چند ماہ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے والدین ایک دوسرے سے ملے اور شادی کی تاریخ پر بات چیت کی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ دونوں کی شادی آئندہ تین چار ماہ میں کی جائے گی۔ دپیکا ان دنوں رنویر سنگھ کے والدین کے ساتھ لندن میں موجود ہیں جہاں وہ شادی کے زیورات کی خریداری میں مصروف ہیں جبکہ رنویر سنگھ ان دنوں ذویا اختر کی فلم گلی بوائے کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔


ای پیپر