پی ایس ایل تھری:ڈومینی نے پاکستان آنے کا اشارہ دیدیا
07 مارچ 2018 (20:30)

دبئی: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقیا کے آل رائوںڈر جے پی ڈومینی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں کرکٹ کا معیار بہت بلند ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں سخت مقابلے ہورہے ہیں ،تمام ٹیمیں ابتداءسے ہی اچھا کھیل رہی ہیں، اگلے پانچ میچوں کےلئے بھی پراعتماد ہیں۔جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے آل رائونڈر ڈومینی نے کہا کہ جیسا کہ میں نے پہلے کہا کہ اب یہ رائونڈ رابن کا دوسرا مرحلہ ہے، تو ہمارا اچھا کھیلنا بہت ضروری ہے ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اسلام آباد ٹاپ ٹیموں میں جگہ حاصل کرے جس کا ہمارے پاس بھرپور موقع بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ کرکٹ سے محبت کرنے والے اور اس کھیل کا جنون رکھتے ہیں ۔ اسلام آباد کے پاس پلے آف میں کوالیفائی کرنے کا موقع ہے اور میں ضرور پاکستان جانے کے بارے میں غور کروں گا۔ ڈومینی نے کہا کہ اب تک پی ایس ایل کھلینے کا تجربہ اچھا رہا ہے، ہمارے دو لگاتار میچز آرہے ہیں، ضروری ہے کہ دونوں میں اچھا کھیلیں۔ پاکستان آنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کے پاکستان آنے کے امکانات روشن ہیں ۔ پاکستان کے شائقین کرکٹ سے محبت کرتے ہیں ۔اگر ان کی ٹیم کوالیفائی کرتی ہے تو وہ اس پر ضرور غور کریں گے۔


ای پیپر