آصف علی زرداری نے چیئرمین سینٹ کیلئے رضا ربانی کا نام مسترد کر دیا
07 مارچ 2018 (19:48)

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کی میاں نواز شریف کی تجویز مسترد کردی۔جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا چئیرمین سینیٹ کے لیے رضا ربانی پر ن لیگ سے بات ہو سکتی ہے؟اس کے جواب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ تھینک یو ویری میچ، میں یہ نہیں چاہتا۔

پریس کانفرنس کے دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ فضل الرحمان سے پرانی وابستگی اور دوستی ہے، امید ہے ہمیشہ کی طرح ہمارا ساتھ دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ فضل الرحمان نے کچھ وقت مانگا ہے، وہ دوستوں سے مشورہ کرکے ہمیں جواب دیں گے۔نواز شریف نے کچھ دیر پہلے ہی اتحادیوں سے مشاورت کے بعد رضا ربانی کی حمایت کرنے کا اعلان کیا تھا۔


ای پیپر