امریکی صدر ٹرمپ کے اقتصادی مشیر نے استعفیٰ دیدیا
07 مارچ 2018 (19:46) 2018-03-07


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلیٰ ترین اقتصادی مشیر گرے کون نے استعفی دیدیا ہے۔


ترجمان وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میںکہا گیاکہ ٹرمپ کے اعلیٰ ترین اقتصادی مشیر گرے کون نے استعفی دیدیا ہے۔یہ امریکی صدر کی ٹیم کے ہائی پروفائل استعفوں میں تازہ ترین استعفی ہے۔گرے کون نے اپنے بیان میں کہا کہ اپنے ملک کے لیے کام کرنا ایک اعزاز تھا۔وہ صدر کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے ملک اور عوام کی خدمت کا موقع دیا اور وہ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کی کامیابیوں کیلئے دعا گو ہیں۔


قیاس آرائی کی جاری رہی ہے کہ گرے کون آزاد تجارت کے حامی ہیں اس لیے وہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ایلمونیم اور سٹیل کی در آمدات پر ٹیکس عائد کرنے کے منصوبے پر ناراض تھے۔


ای پیپر