بھارتی بیٹسمین شیکھر دھون نروس نائنٹیز کا شکار
07 مارچ 2018 (18:43) 2018-03-07


کولمبو : بھارتی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں سری لنکا کے خلاف ابتدائی میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے اور صرف 10 رنز کے فرق سے کیریئر کی پہلی سنچری مکمل نہ کر سکے۔


گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں دھون نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی لینڈرز کے بائولرز کی خوب دھنائی کی، وہ کیریئر کی پہلی سنچری سے صرف 10 رنز کی دوری پر تھے کہ گوناتھلیکا نے 90 کے انفرادی سکور پر ان کی دلکش اننگز کا خاتمہ کر دیا، دھون کی اننگز میں 6 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔


ای پیپر