آئندہ چیئر مین سینٹ اور حکومت پیپلزپارٹی کی ہی ہو گی :آصف علی زرداری
07 مارچ 2018 (18:43)

لاہور:مفاہمت کے بادشاہ زرداری کا جا دو چلنے لگا ۔سینیٹ الیکشن میں جوڑتوڑ عروج پر ہے جس میں تمام جماعتیں ایک دوسرے کیساتھ ہاتھ ملانے پر رضا مند نظر آتی ہیں ایسی ہی صورتحال کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے آصف علی زرداری بھی پیچھے نہ رہے ۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی برتری ترقی کے نام پر واویلا کرنیوالوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سیاسی مخالفین کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے خاتمے کی باتیں کرنیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی برتری ترقی کے نام پر واویلا کرنیوالوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف اپنے کرتوتوں کے باعث سیاسی نااہل ہو چکے ہیں۔ ہارس ٹریڈنگ کے بانی نواز شریف ہیں جنہوں نے اس کی بنیاد چھانگا مانگا میں رکھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ چیئرمین سینٹ ہمارا ہو گا اور حکومت بھی پیپلز پارٹی کی ہو گی۔


ای پیپر