مصر آنیوالی پرواز سے 2 مشتبہ افراد گرفتار
07 مارچ 2018 (18:26) 2018-03-07


قاہرہ:عمان سے مصر آنے والے مسافر طیارے کے کاک پٹ میںگھسنے کی کوشش کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرکے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسقط سے قاہرہ آنے والاایجپٹ ایئر کے طیارے کی پرواز کے کچھ دیر بعد مسافروں میں موجود 2افراد نے طیارے کے عملے کے ارکان پر دھاوا بول دیا اور کاک پٹ میں گھسنے کی کوشش کی،تاہم عملے کی جانب سے بروقت کاروائی کرکے صورتحال پر قابو پا لیا گیا اور طیارہ بحفاظت 26 منٹ کے بعد مسقط کے عالمی ہوائی اڈے اتر گیا۔


حملہ کرنے والے دونوں افراد کا تعلق ایک مصری پبلشنگ ہاؤس سے ہے۔مسقط سے آنے والی پرواز 931 میں 78 مسافر سوار تھے۔یہ پرواز اڑان کے بعد دوبارہ مسقط کے ہوائی اڈّے لوٹ جانے کے سبب تقریبا 4گھنٹوں کی تاخیر سے صبح 11بجے قاہرہ پہنچی۔تاخیر کا سبب طیارے میں موجود وہ مسافر تھا جس نے دوران پرواز ہنگامہ آرائی شروع کر دی،مذکورہ مسافر کو مسقط کے عالمی ہوائی اڈے پر عمانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔


ای پیپر