07 مارچ 2018 (16:35)

بیجنگ: ایک سال کے دوران297ملین ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے بیجنگ کا رخ کیا۔جو2016کے مقابلے میں4.3فیصد زیادہ ہے۔ ان سیاحوں سے 546.9ارب یوآن(86.4ارب امریکی ڈالر) کی آمدنی ہوئی۔بیجنگ نے دیہی سیاحتی پروگرام کے 171نئے پروگرام شروع کیے اور2017کے دوران سیاحت کے لیے222کلو میٹر واکنگ ٹریلز تعمیر کیے۔

یہ بات بیجنگ میونسپل کمیشن برائے سیاحتی ترقی کے سربراہ سانگ یو نے بتائی ہے۔انہوں نے کہا غیر ملکی سیاحوں کے لیے کئی نئے روٹس کو بھی ترقی دی گئی۔جن میں روایتی چینی ادویات ،عجائب گھر اور ثقافتی واقعات شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیجنگ نے اس سال سیاحت میں 7فیصد اضافہ کے لیے پروگرام مرتب کیے ہیں۔جس میں144گھنٹے کی فری ویزا سہولت بھی شامل ہے۔تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح بیجنگ کا رخ کرسکیں۔


ای پیپر