سینٹ الیکشن سے متاثرہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہیں: نواز شریف
07 مارچ 2018 (14:24)


اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سینٹ الیکشن کے بعد سیاسی جماعتوں کو اہم دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن جماعتوں کو لگتا ہے کہ ان کیساتھ دھاندلی ہوئی وہ مل کر لائحہ عمل بنانا چاہیں تو ہم ساتھ ہیں ۔


احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہارس ٹریڈنگ کے سخت خلاف ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس حوالے سے کارروائی ہونی چاہیے۔سابق وزیراعظم نے پیشکش کی کہ جن جماعتوں کے ساتھ دھاندلی ہوئی وہ مل کر لائحہ عمل بنانا چاہیں تو ہم ساتھ ہیں ، ہماری جماعت کبھی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نہیں رہی اور ہم ہارس ٹریڈنگ سے بہت نفرت کرتے ہیں ۔


ایک سوال کے جواب میں میاں نواز شریف نے کہا کہ وہ آج کوئی گفتگو کرنا نہیں چاہتے کیوں کہ ان کا گلا خراب ہے۔یاد رہے کہ سینیٹ انتخابات کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سینیٹ انتخابات میں پیسے کے استعمال کا الزام عائد کیا تھا۔


ای پیپر