فلم رادھے کی ناکامی کے بعد سلمان خان کو ایک اور بڑا نقصان
سورس:   فائل فوٹو
07 جون 2021 (18:06) 2021-06-07

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ خان کو فلم ’رادھے‘ کے بعد ایک اوربڑا دھچکا لگا جو ان کی نئے آنے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ سے متعلق ہے۔

بالی ووڈ کے دبنگ خان کی عید پرریلیز ہونے والی فلم’ رادھے‘ فلاپ ثابت ہوئی اور اپنی ہر فلم کو 100 کروڑ کے کلب میں داخل کروانے والے سلمان خان کو فلم رادھے کولے کر کافی نقصان اٹھانا پڑا۔

بس یہ ہی نہیں اب اداکار کوایک اور بڑا دھچکا لگا جوان کی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر3‘ سے متعلق ہے۔ فلم ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ کے لیے مارچ کے ماہ میں سیٹ تیارکرلیا گیا تھا جو 250 سے 300 ورکرزنے مل کر بنایا تھا لیکن عالمی وبا کووڈ 19 کے بعد لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ نہ ہو سکی۔

طوفان تاؤتے کی وجہ سے ہونے والی شدید بارشوں نے فلم کے سیٹ کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا اور رہی سہی کسر حال ہی میں ہونے والی مون سون بارشوں نے پوری کر دی۔

پروڈیوسرز و ہدایتکاروں کومشورہ دیا گیا کہ اس سیٹ کو مسمار کرنا ہی بہتر ہے جس کے بعد 150 سے 200 ورکرز کو سیٹ مسمار کرنے کا کام سونپ دیا گیا ہے جس کے باعث فلم ’ٹائیگر3‘ کو ریلیزسے قبل ہی 9 کروڑ کا نقصان اٹھانا پڑا۔

بشکریہ(نیو نیوز)


ای پیپر