jeff bezos
07 جون 2021 (17:43) 2021-06-07

ٹورنٹو :کہتے ہیں کہ خواب ہمیشہ بڑے دیکھنے چاہیں ،ایسا ہی ایک ناممکن خواب جیف بیزوس نے دیکھا تھا لیکن اب وہ اپنا یہ ناممکن خواب اگلے ماہ پورا کرنے جا رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے دوسرے امیر ترین آدمی اور ایمازون کے مالک 'جیف بیزوس نے  اگلے ماہ خلا میں  جانے کا علان کر دیا ۔

جیف بیزوس 20 جولائی کو اپنی    ہی خلائی کمپنی کی طرف سے خلا میں بھیجی  جانے والی پہلی  انسانی پرواز سے اپنے بھائی کے ساتھ خلا میں جائیں گے ۔

سوشل میڈیا پیغام میں  ان کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے ہی خلا  میں سفر کرنے کا انکا خواب تھا جو اگلے ماہ پورا ہو گا ۔

جیف بیزوس  دنیاکے دوسرے امیر ترین آدمی  ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت  186 ارب ڈالر سے زائد ہے ۔


ای پیپر