file photo

لداخ تنازعے پر چین نے مودی سرکار کو بڑی وارننگ دیدی
07 جون 2020 (12:21) 2020-06-07

بیجنگ: لداخ میں چین بھارت کشیدگی پر ڈیڈلاک جاری ہے، چین اور بھارتی ملٹری کمانڈرز کے سات گھنٹے طویل اجلاس کا کوئی اعلامیہ سامنے نہ آیا۔

آخر کار خود، بھارتی وزارت خارجہ کو بیان جاری کرنا پڑا، جس میں دونوں ممالک کی ملٹری قیادت کے درمیان ملاقات کو مثبت قرار دیا گیا۔

ادھر، چین کا سرکاری میڈیا بھارت کو پہلے ہی وارننگ دے چکا ہے کہ چین اپنی سرزمین سے ایک انچ بھی دستبردار نہیں ہوگا، بھارت کے کسی بھی غلط اندازے پر اسے سخت ردعمل سہنا پڑے گا۔

اخبار نے مزید لکھا کہ چین بھارت سے دشمنی نہیں چاہتا، نہ ہی یہ چاہتا ہے کہ انڈیا امریکا کے ہاتھوں بے وقوف بنے۔


ای پیپر