file photo

سوشل میڈیا پر بھارتی لڑکوں کو پاکستان مخالف ویڈیو لگانی مہنگی پڑ گئی
07 جون 2020 (12:10) 2020-06-07

ایتھنز : پاکستان مخالف ویڈیو لگانے والے بھارتی لڑکوں کو روزانہ پاکستانی ملی نغمے سنائے جانے لگے۔

یونان میں مقیم کشمیری نوجوان نے پاکستان سے محبت کا منفرد انداز اپنایا، ایتھنز میں رہنے والے ان بھارتی لڑکوں کی بلڈنگ تلے روزانہ پہنچ جاتا ہے اور رات کے آخری پہر اونچی آواز میں ان بھارتی لڑکوں کو پاکستانی ملی نغموں کے ساتھ ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی سننا پڑتے ہیں۔

کشمیری نوجوان کہتا ہے کہ جب تک یہ انڈین لڑکے پاکستان کے خلاف اپنی ویڈیو سوشل میڈیا سے نہیں ہٹاتے، وہ روزانہ ان کے گھروں کے باہر پاکستانی ملی نغمے لگائے گا۔


ای پیپر