file photo

دنیا پر کورونا کے مہلک وار جاری، ہلاکتوں میں خطرناک حد تک اضافہ
07 جون 2020 (12:00) 2020-06-07

نیویارک: دنیا پر کورونا وائرس کے مہلک وار جاری ہیں، دنیا بھر میں 4 لاکھ 2 ہزار 237 افراد کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

آج میکسیکو میں کورونا وائرس نے 341 افراد کی جان لے لی، برازیل میں 87، بولیویا 27 اور گوئٹے مالا سے 14 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 706 افراد ہلاک ہوئے، تعداد 1 لاکھ 12 ہزار 96 ہوگئی۔

بھارت میں گزشتہ روز، 297 اموات اور 10 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، 6 ہزار 946 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


ای پیپر