file photo

آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان
07 جون 2020 (11:52) 2020-06-07

لاہور: بالائی و وسطی پنجاب، خضدار، اسلام آباد اور کشمیر میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں رم جھم تو کہیں موسلا دھار بارش ہوئی، نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہو گیا۔

راجن پور میں تیز ہوا سے دیواریں اور سائن بورڈ گرگئے، روجھان میں بھی بجلی اور مواصلاتی کا نظام درہم برہم رہا۔ کراچی میں بارش ہوتے ہی بجلی غائب، کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔

آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور بارش کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔


ای پیپر