فوٹو بشکریہ فیس بک

وزیراعظم عمران خان کا مودی کے نام اہم پیغام
07 جون 2019 (19:05) 2019-06-07

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا بھارتی وزیراعظم کو خط، دوبارہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔ خطہ میں ترقی کیلئے ایک ساتھ کام کرنا ضروری ہے، پاکستان خطہ میں امن کا خواہاں ہے، امن و استحکام سے خطہ میں ترقی آسکتی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے ہی دونوں مالک کے عوام کو غربت، افلاس اور دیگر مسائل سے نکالا جا سکتا ہے۔ آگے بڑھے کیلئے مشترکہ طور پر خطہ میں امن و استحکام ضروری ہے اور خطہ میں ترقی کیلئے ایک دوسرے کا احترام بھی ضروری ہے۔


ای پیپر