فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

کرکٹ ورلڈکپ 2019، پاکستان اور سری لنکا میچ کیلئے بڑی پیشگوئی ہو گئی
07 جون 2019 (14:08) 2019-06-07

لندن: کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی شاہین لنکا ڈھانے کا عزم لیے آج میدان میں اُتریں گے، پاکستانی کپتان سرفراز احمد سمیت بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کہتے ہیں کہ کامیابی کے تسلسل کو جاری رکھا جائے گا۔

ادھر سری لنکن کپتان کرونا رتنے بھی اچھی کارکردگی کیلئے پُر اُمید ہیں۔ میچ کے دوران بارش کا بھی امکان ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے برسٹل میں شروع ہوگا۔

ایونٹ میں دونوں ٹیمیں ایک، ایک فتح اور ایک، ایک ناکامی کا سامنا کر چکی ہیں، تاہم پیش قدمی کیلئے دونوں ٹیموں کیلئے یہ میچ انتہائی اہم ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاک سری لنکا 7 بار مدمقابل ہوئے سبھی میں پاکستان نے فتح سمیٹی۔


ای پیپر