فوٹو بشکریہ فیس بک

نریندر مودی کو دوسری بار وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بڑا جھٹکا
07 جون 2019 (13:31) 2019-06-07

نئی دہلی: مودی کی ڈونلڈ ٹرمپ سے دوستی کسی کام نہ آئی۔ امریکا نے بھارت کو دیا جانے والا جی ایس پی کا درجہ ختم کر دیا۔

امریکی صدر نے بھارت کو ترجیحی ممالک کی فہرست سے باہر کر دیا ،2017 میں بھارت کو 5 ارب 70 کروڑ ڈالر کی ٹیکس چھوٹ ملی۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ بھارت امریکا کواپنی منڈیوں تک رسائی کی یقین دہانی میں ناکام رہا۔


ای پیپر