فوٹو بشکریہ فیس بک

دما دم مست قلندر کرنا ہمارا مقصد نہیں: قمر زمان کائرہ
07 جون 2019 (13:01) 2019-06-07

لاہور: پیپلز پارٹی کے اہم ترین رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ دما دم مست قلندر کرنا ہمارا مقصد نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم ملک کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن ہمارے تعاون کو این آر او مانگنے کا سوشا چھوڑ دیا جاتا ہے۔ حکومت مسائل حل کرنے میں ناکام ہے۔ روز گار چھن رہے ہیں۔ بجلی گیس مہنگی کر کے عوام کی مشکلات بڑھائی جا رہی ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا ہے کہ بجٹ سے پہلے کئی منی بجٹ آچکے ہیں۔ عام آدمی پر اور کتنی بجلی گرانی ہے؟ دہشت گردی کے ایشوز دوبارہ اٹھ رہے ہیں۔ خطے میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، اسمبلیوں کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے۔ حکومت وقت کا رویہ درست کرنا چاہتے ہیں۔ حکمرانوں کے رویے ایسے ہیں کہ یہ باز آنے والے نہیں، ہم کیسز کا سامنا کریں گے۔


ای پیپر