Source Facebook

چوہدری نثار کے حلقہ انتخاب این اے 63 سے ن لیگی امیدوار سامنے آگیا
07 جون 2018 (20:32) 2018-06-07

ٹیکسلا: سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار کے حلقہ انتخاب این اے 63 سے ن لیگی امیدوار سامنے آگیا، این اے 63 سے ن لیگی امیدوار سردار ممتاز خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

حلقہ این اے 63 میں گزشتہ 33 سال سے چوہدری نثار ن لیگ کے امیدوار ہیں، سردار ممتاز خان کے کاغذات جمع کرانے کے بعد چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ ملنے کے امکانات کم ہیں، مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے سردار ممتاز خان کو کل انٹرویو کیلئے لاہور طلب کرلیا۔

چوہدری نثار کل این اے 63 سے کاغذات نامزدگی داخل کرائیں گے۔


ای پیپر