جسےگفتگو کرنی ہے وہ برآمدے میں جا کر کرے : احتساب عدالت کی تنبیہ
07 جون 2018 (18:55)

اسلا آباد :کمرہ عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ نیب نے ایل این جی انکوائری کا حکم دیا ہے جس کا نواز شریف نے کوئی جواب نہیں دیا اور وہ خاموش رہے۔


صحافی کے سوال پر پرویز رشید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اختیارات کا غلط استعمال ہوا اور اب سی این جی کی لائنیں نہیں لگتیں، کام کرنا جرم بن گیا ہے ۔اس موقع پر دوران سماعت لیگی رہنماؤں نے نواز شریف سے گفتگو کی جس پر جج احتساب عدالت محمد بشیر نے کمرہ عدالت میں گفتگو کرنے والوں کو چھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ جسے گفتگو کرنی ہے وہ برآمدے میں جا کر کرے ۔


ای پیپر